ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میونسپالٹی میں توڑ پھوڑ کے پس منظر میں دائر فوجداری مقدمات واپس لینے کے لئے نامدھاری سنگھا صدر کو دیا گیا میمورنڈم

بھٹکل میونسپالٹی میں توڑ پھوڑ کے پس منظر میں دائر فوجداری مقدمات واپس لینے کے لئے نامدھاری سنگھا صدر کو دیا گیا میمورنڈم

Wed, 06 Oct 2021 23:39:50    S.O. News Service

بھٹکل 6/ اکتوبر (ایس او نیوز) سال 2016-17 میں بھٹکل ٹی ایم سی کی 109 دکانوں کی نیلامی کے بعد جو تنازعہ کھڑا ہوا تھا اور اس  منظر میں پرتشدد احتجاج کے دوران ٹی ایم سی عمارت میں جو توڑ پھوڑ ہوئی تھی اس تعلق سے کئی افراد پر فوجداری مقدمات دائر کیے گئے تھے ۔ ان مقدمات کی سماعت ابھی تک جے ایم ایف سی کورٹ میں چل رہی ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ مقدمات میں نامدھاری طبقہ کے افراد ملزم بنائے گئے ہیں ۔ اب ان ملزمین نے نامدھاری سنگھا کے صدر کرشنا اسارکیری کو ایک میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر سے یہ مقدمات واپس لینے  کی کارروائی کی جائے ۔ 
    
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ دکانوں کی نیلامی کے پس منظر میں ہوئے احتجاج  میں رامچندرا نائک کی موت واقع ہوئی تھی ۔  چونکہ اس نیلامی میں اپنی دکانوں سے محروم ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد نامدھاری سماج کے غریب افراد کی تھی ۔ اور انہیں سڑک پر لانے جیسی صورت حال ہوگئی تھی  اس بات کو دیکھتے ہوئے ان کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے نامدھاری سماج سے تعلق رکھنے والے افراد نے  احتجاج کیا  تھا۔
    
میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت میں ہفتہ میں دو تین مرتبہ اس معاملہ کی سماعت ہوتی ہے اس لئے اس کیس میں ملزم بنائے گئے افراد کو کام دھندے پر جانے اور روزی روٹی کمانے میں دقت کی صورت حال کا سامنا ہے ۔  چونکہ احتجاج کرنے والوں کا اس میں کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا اور محض اپنے سماج کے بھائیوں کے مفادات کے تحت احتجاج کیا گیا تھا اس لئے نامدھاری سماج کے صدر اور اہم ذمہ داران  کے اس میں مداخلت کریں اوراس معاملہ کو ہمارے ایم ایل اے سنیل نائک کے علم میں لاتے ہوئے  نامدھاری سماج کے 85 افراد پر جو مقدمات درج کیے گئے ہیں انہیں واپس لینے کی کارروائی کریں ۔ اور نامدھاری سماج کے افراد کو انصاف دلائیں ۔
    
میمورنڈم دینے کے موقع پر شرینواس نائک ہنومان نگر، پرمیشور نائک کڈوین کٹے، گنپتی نائک مٹھلی، وشوا مادیوا نائک، نوین کے نائک، ماروتی وی نائک، کرشنا نند سانے کٹے، دیانند مادیوا دیواڈیگا، ناگراج کے شیٹی، پرمیشور نائک، وینکٹیش نائک، دنیش نائک، رامچندرا نائک، ہریش نائک، لکشمن نائک، ماستپا نائک، ایشور نائک اور دیگر افراد موجود تھے ۔ 


Share: